پشاور(مانند نیوز) زرعی یو نیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن پشاور نے یونیورسٹی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمے سمیت شیڈول جاری کیا جائے جبکہ ادارے کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر بشیر احمد نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر واپڈا حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی نا صرف تدریسی درسگاہ ہے بلکہ جدید آلات پر ریسرچ بھی ہر وقت جاری رہتی ہے تاہم غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کروڑوں روپے مالیت کے آلات میں فنی خرابی سے مسائل پیدا ہوتے ہیں جس سے یونیورسٹی میں جدید لیباٹرریز میں کام کرنے والے ریسرچر ز کا نہ صرف وقت کا وقت کا ضیاع ہے بلکہ لیباٹری میں محفوظ ماحول دوست جرثومے کے ختم ہونے کا خطرہ لا حق ہے۔ انہوںنے واپڈا سے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ روکی جائے اور شیڈ ول جاری کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ ادارے کو نان سٹاپ بجلی فراہم کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے