اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے پی ٹی ایم کے جلسہ میں شرکت کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق علی وزیر کو تھانہ ترنول پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا۔دوسری جانب اسلام اباد پولیس نے شیریں مزاری کی بیٹی اور ہیومن رائٹ ایکٹیوسٹ ایمان مزاری کو گرفتار کر لیا،ان کی گرفتاری پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کے بعد ہوئی۔اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتارکرنے کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ ایمان مزاری کوان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا ہے۔