پشاور( مانند نیوز) ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مردان جمال شاہ مہمند نے کہا ہے کہ خصوصی افرادانسانی معاشرے کا وہ حصہ ہیں جو عام افراد کی نسبت زیادہ توجہ کے مستحق ہیں۔ کوئی بھی مہذب معاشرہ معذوروں کو نظر انداز کرنے یا انہیں معاشرے میں قابلِ احترام مقام سے محروم رکھنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ اسلام تکریم انسانیت کا علمبردار دین ہے چونکہ معذور افراد معاشرے میں اپنی شناخت اور وقار کے لیے خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں، اس لیے اسلام نے اس بارے میں خصوصی تعلیمات عطا کی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر مردان میں سی پی ڈی آئی کی جانب سے انڈویجول لینڈ اورسائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر محمد عارف کی قیادت میں معذروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد سے منسلک ادارے آپس میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ محکمہ سوشل ویلفیئر خصوصی افراد کی بہتری کیلئے دیگر اداروں کو تجاویز بھی فراہم کرتے ہیں۔ خصوصی افراد کیلئے عمارتوں میں ریمپ کی تعمیر کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان سے بات چیت کرینگے،انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر معذور اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور انداز میں کوشاں ہے اور اس نے اس ضمن میں متعددمؤثر اقدامات کئے ہیں جن کا مقصد معذورافرادکو ایسی سہولیات فراہم کرنا ہے جن کی مدد سے وہ خود کو معاشرے کا ایک کارآمد شہری تصور کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں خصوصی افراد کی بحالی اور ان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے اور فلاحی اداروں نے اپنا بہت موزوں کردار ادا کیا ہے، حکومت اور فلاحی اداروں کی خصوصی افراد سے متعلق محنت کی بدولت، حکومتی اداروں، بینکس اور دیگر نجی اداروں کی عمارتی ڈھانچوں کی تعمیر میں اس امر کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ یہاں خصوصی افراد کی آمد و رفت کو ممکن بنایا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے