سوات (مانند نیوز)ڈی پی او سوات نے دوران میٹنگ پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئےکہا کہ منشیات فروشوں، قتل، اقدام قتل ضرر سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان، مجرمان اشتہاریوں، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش سمیت جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں، حساس مقامات، سکول، کالجز، بینکوں، وغیرہ کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے، گشت کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے، انسدادی کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سنیپ چیکنگ، سرچ سٹرائیک کے دوران ناجائز اسلحہ ایمونیشن کی برآمدگی عمل میں لائی جائے، زیر تفتیش مقدمات میں خاص طور پر منشیات کے مقدموں میں تفتیشی امور بہتر بناتے ہوئے سزایابی یقینی بنائی جائے اور ایس ڈی پی اوز اس کی بذات خود نگرانی کریں، جائیداد، رستہ، مساجد تنازعات کے حوالے سے علاقہ معززین کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ایسے تنازعات جو بعد از دشمنی یا کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہوں ان کا علاقائی طور پر حل یقینی بنایا جائے، انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور عوام کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ مزید انہوں نے دوران میٹنگ پولیس افسران کوحکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن وامان کے قیام کو ممکن بنانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے عوام میں پولیس کا بہترین امیج اُجاگر کریں۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے