اسلام آباد (مانند نیوز) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران نیب نے ترامیم سے فائدہ اٹھانے والے ملزمان کی تفصیلی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نیب ترامیم کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ آج سماعت کے دوران نیب نے سپریم کورٹ میں نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والے ملزمان کی تفصیلات اور رواں سال ان ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔عدالت عظمیٰ میں نیب کی جانب سے جمع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 30 اگست تک 12 ریفرنس نیب عدالتوں سے منتقل ہوئے۔ ان ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں جب کہ خورشید انور جمالی، منظور قادر کاکا، خواجہ انور مجید کے نیب مقدمات منتقل ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے