پشاور(مانند نیوز)اقراء نیشنل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرزکا 15واں اجلاس یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت عبیدالرحمان چانسلر اقراء نیشنل یونیورسٹی نے کی۔پروفیسر ڈاکٹر جوہرعلی سابق وائس چانسلر خوشحال خان خٹک یونیور ،محمداسحاق ڈپٹی سیکرٹری(نامزدہائیرایجوکیشن اسلام آباد)اور دیگر ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں یونیورسٹی کی تعلیمی کارکردگی،بجٹ رپورٹس اور دیگر سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور منظوری دی گئی۔