سخاکوٹ(مانند نیوز) سابقہ ایم پی اے اورعوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 51سے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی گوہر علی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ اے این پی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے ہر مشکل وقت میں صوبے اور پختونوں کی ترجمانی کی ہے پختونوں کے حقوق کیلئے کوئی اواز نہیں اٹھاتا اگر اٹھاتا ہے توصرف اے این پی اواز اٹھاتا ہے سابقہ وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے اپنے دور میں صوبے اور بالخصوص ضلع مردان میں جو ترقیاتی کام کئے ہے وہ ایک ریکارڈ ہے۔پارٹی کارکن فارم سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کے 51کے مختلف ویلج کونسلوں میں فارم سازی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماعات سے تحصیل صدر الحاج فضل الرحمان بن یامین، جنرل سیکرٹری فخر عالم یوسفزئی، تحصیل الیکشن کمیٹی کے ممبر ملک طارق خان، جہانزیب خان، نصیب خان، اسرار، شان اکبر اور لطیف خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 51میں فارم سازی مہم زور وشورسے جاری ہے اور پارٹی کارکن اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے کوشیش تیز کریں تاکہ فارم سازی مہم کامیابی سے ہمکنار ہوسکے۔