مالاکنڈ (مانند نیوز) سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر ضلع ملاکنڈ ارشد اقبال نے کہا ہے کہ ریسکیو1122 کے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہم کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو 1122 کے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے موقع پر ریسکیو اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اگست 2023 کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے اگست کے مہینے میں مجموعی طور پر 440 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے۔ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے گزشتہ مہینے میں مجموعی طور پر 440 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 341 ہیں۔ اس کے علاوہ 66 ٹریفک حادثات، 11 آتشزدگیاں، 06 گولی لگنے اور تشدد کے واقعات، 04 پانی میں ڈوبنے کے واقعات، 08 دیگر متفرق واقعات میں خدمات سرانجام دئیے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے مجموعی طور پر 442 افراد کو بچایا جبکہ 07 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔ ریسکیو 1122 کی روزمرہ ایمرجنسیز کے علاوہ محکمہ صحت کے ایمبولینس سروس میں بھی اگست کے مہینے میں 177 مریضوں اور زخمیوں کو ضلعے کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کردیا۔ جن میں 102 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 75مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے۔ سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر ارشد اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122 کے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہم کئے جائیں۔ ریسکیو1122 ملاکنڈ نے ضلع بھر میں روز مرہ کی بنیاد پرلوگوں کو بنیادی زندگی اور آگ سے بچاو کے متعلق تربیت فراہم کیں جن میں سکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و پرائیوٹ ادارے، اور دیگر ادارے شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے