وانا (مانند نیوز ) وزیرستان چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے تاج محمد وزیر کی سربراہی میں افغانستان میں پکتیکا کے سرحدی انچارج مولانا نثار افغانی کے ساتھ پاک افغان بارڈر انگوراڈا گیٹ پر تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں جانب کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سرحدی انچارج مولانا نثار افغانی نے کہا کہ پاک افغان بارڈر انگوراڈا پر تجارتی سرگرمیاں میں روکاوٹیں پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف اگر دونوں ممالک سنجیدگی سے اقدامات اٹھائیں، تو انشاءاللہ مسئلے حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر وقت تیار ہیں ، اگر پاکستان کے حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنا چاہتے ہیں، جن عناصر نے بارڈر پر روکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں ان کو پکڑ لیں، انہوں نے کہا کہ اگر دونوں جانب سے تاجر برادری آپس میں میل بیٹھ جائے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کریں، تو انکے مثبت نتائج نکل آئیں گے۔ انچارج سرحدی نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ باقی بارڈروں پر تجارتی سرگرمیاں کافی بہتر ہیں، جبکہ بدقسمتی سے پاک افغان بارڈر انگوراڈا پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے لوگ کافی متاثر ہوئے ہیں۔دوسری جانب گزشتہ روز وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، وزیرستان گڈز ٹرانسپورٹ اور دیگر مختلف یونینز کا ڈی پی او لوئر وزیرستان فرمان اللہ وردگ کے ساتھ انگوراڈہ بارڈر کے حوالے سے تفصیلی مذاکرات ہوئے، جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کی جانب سے جتنے بھی گاڑیاں لوئر جنوبی وزیرستان کی طرف آتی ہیں، انکو کسی بھی طریقے سے کوئی نہیں روکیں گے،اگر کسی کو گاڑی کے بارے میں کوئی واجبات ہو، تو اس سلسلے میں مذکورہ ڈرائیور یا مالک مقامی انتظامیہ، پولیس یا ایف سی کے ساتھ رابطہ کرےگا۔ آج سے افغانستان کی جانب سے جتنے بھی گاڑیاں ٹریڈ کیلئے آتی ہیں انکو اجازت ہیں اور یہ فیصلہ کیا گیاجتنے مسائل ہیں انکو جرگہ کے ذریعے باہمی مشاورت سے حل کئے جائیں گے۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ آج سے جو بھی گاڑی افغانستان کی سائیڈ سے پاکستان آئیگی۔اگر اس پر کسی فرد یا یونین والوں کا قرضہ ہوگا وہ لوگ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایف سی کو رپورٹ کرینگے، اگر کسی نے حکام کے بغیر کاروبار میں روکاوٹ پیدا کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ڈی پی او فرمان اللہ نے کہا کہ آج سے جتنے بھی ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں ہیں افغانستان کی سائیڈ سے، پاکستان آنے پر پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔اس بابت جب تاجر تاج محمد وزیر سے پوچھا، تو انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں دیگر بارڈرز کی طرح حکومت پاکستان ہمیں سہولیات فراہم نہیں کرتے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگوراڈہ بارڈر پر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ بےروزگار ہوگئے ہیں، حکومت پاکستان بارڈر پر جنگ زدہ وزیرستانیوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔اس حوالے سے انگور اڈہ بارڈر پر موجود کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ آج صرف دو گاڑی مو ہوگئے ہیں ایک افغانستان کی سائیڈ سے جبکہ دوسرا پاکستان کی سائیڈ سے کلئیر ہوگئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے