بٹ خیلہ (مانند نیوز)بلوں میں اضافے کیخلاف سرکاری سڑک پر احتجاج پر رحمان گل گرفتار.ملاکنڈ لیوی اہلکاروں نے بجلی بلوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کرنے والے رحمان گل کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے لیوی پوسٹ بٹ خیلہ میں بند کردئے.سیاسی جماعتوں کے قائدین کی مداخلت پر بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہائی ملی۔گرفتار ہونے والوں میں رحمان گل، وقار خان ایڈوکیٹ، رفیع اللہ، شکیل خان اورسلیمان شامل تھے، ان افراد کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی ایکشن کمیٹی بٹ خیلہ کے راہنماوں گلفور الرحمان، روح الامین، سلطان زرین، شاد محمد، فضل قیوم، نیک محمد طوطی اور حسین رضا نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملاکنڈ انتظامیہ کی اس اقدام کو تعصبانہ اور یکطرفہ قرار دیا، انہوں نے کہا روڈ بلاک جماعت اسلامی کی کال پر ہوا مگر انتطامیہ نے صرف رحمان گل اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا کیونکہ وہ غریب اور بے بس ہیں اگر روڈ بندش جرم ہے تو جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے قائدین کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا، انہوں نے گرفتار افرا دکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، اے سی بٹ خیلہ نے بعد ازاں گرفتار افراد کو ضمانت پر رہا کردئیے۔
اس موقع پر اے سی بٹخیلہ نے میڈیا کو بتایا کہ ائے روز سڑک بندش سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں. قائدین کھلے میدانوں کے لیے اپنا ائینی اور قانونی حق استعمال کریں.