سخاکوٹ(نمائندہ مانند) سخاکوٹ میں بجلی بلوں میں بھاری ٹیکسز اور پیڑولیم مصنوعات میں آئے روز قیمتوں میں اضافوں اور کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرہ جس کی قیادت جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری رضوان اللہ مہمند، نائب امیر ونامزد امیدوار قومی اسمبلی مولانا جمال الدین، تحصیل درگئی امیر فضل وہاب، جنرل سیکرٹری رشید احمد قاضی ودیگر کر رہے تھے نے سخاکوٹ بازار میں چکر لگا کر مین چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کی،جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین رضوان اللہ مہمند، مولانا جمال الدین،فضل وہاب،رشید احمد قاضی، متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے صدر حمید خان لالا، عقیل الرحمان، عارف شہزاد اور خالد خان سمیت دیگر نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ ادوار کے تمام حکمرانوں کی عیاشیوں اور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے پاکستان عالمی دنیا میں تماشا بن کر رہ گیا ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں کیونکہ انکی شاہ خرچیاں اور عیش وعشرت کی سزا عوام ناجائز ٹیکسوں اور مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہیں بجلی کے موجودہ بھاری بلز اور اس میں شامل چودہ سے زائد ٹیکسز کی بھر مار نے عوام کے ھوش اڑادئے ہیں اور حکومت واشرافیہ کروڑوں روپے کے مفت بجلی استعمال کر رہے ہیں اور انکا نزلہ عوام پر گرایا جارہا ہے۔مقررین نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے اشاروں پر غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہیں