سخاکوٹ(نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ پی کے 22کے صوبائی رہنما معوذخان شلمانی نے کہا ہے کہ ایمل ولی خان کا دورہ تحصیل درگئی پارٹی کیلئے نیگ شگون ثابت ہوگی اور انکے دورہ تحصیل درگئی سے پارٹی کارکنوں میں ایک نیا جوش، جذبہ ولولہ پیدا ہوجائے گا۔اس دورے کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکنان عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلا ن کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حجرہ نیک عمل خان مرحوم سخاکوٹ میں صوبائی صدر ایمل ولی خان کے دورہ تحصیل درگئی کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اٹھ ستمبر بروز جمعہ صوبائی صدر ایمل ولی خان تحصیل درگئی کے دورہ سے پارٹی ایک بھر پور قوت بن کر ابھریں گی اور پارٹی کاگراف تیزی سے بڑھی گی۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ صوبائی صدر کے دورہ تحصیل درگئی کو کامیاب بنانے کیلئے گھر گھر مہم چلائیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے