جمرود(نمائندہ مانند )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر پشاور منتقلی کی شدید مزمت کرتے ہیں فوری دوبارہ جمرود منتقل کیا جائے ورنہ سخت احتجاج کرینگے۔ صدر متحدہ آزاد پینل جمرودضلع خیبرتحصیل جمرودکے بلدیاتی نمائندگان کے متحدہ آزاد پینل جمرود کے این سیزاور وی سیز چیئرمیز کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت شاہد خان آفریدی منعقد ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر جمرود سے پشاور شمس القمر ٹاون تاج آباد منتقل کرکے کوکی خیل قوم کے عورتوں کی عزت اچھالنے کی کوشش کی گئی ہے، جسکی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،کیونکہ اب کوکی خیل قوم کے خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم وصولی اور رجسٹریشن کے لئے پشاور شمس القمر ٹاون تاج آباد پشاور جائیگی۔انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ بھی کیا کہ انضمام کے بعد ضلع خیبر کے تمام محکموں کے دفاتر ضلع خیبر منتقل کئے جائیں،انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہل خواتین میں اکثریت معمر اور بیمار خواتین کی ہیں جن میں معذور خواتین بھی شامل ہیں جو پشاور جانے کے اہل نہیں ہیں،انکا مزید کہنا ہے کہ قبائلی خواتین کی عزتیں اچھالنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے اور بھرپور احتجاج کرینگے،انہوں نے متعلقہ حکام،گورنر خیبر پختونخواہ،چیف سیکریٹری کے پی اور ڈپٹی کمشنر خیبر سے مطالبہ کیا ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ضلع خیبر کا دفتر فوری طور پر پشاور سے جمرود منتقل کیا جائے۔