پشاور(مانند نیوز )ساؤتھ ایشیا پارٹنرشب پاکستان کے پروگرام جذبہ کے لوکل ریسورس پرسن نصرت آرانے کہا کہ قومی،صوبائی اور مقامی حکومتوں میں خواتین کی 33 فیصد نمائندگی کو یقینی بنانا،سیاسی جماعتوں کو پابند کیا جائے کہ وہ قومی اور صوبائی نشستوں کی مقامی کونسلوں کی نشستوں پر بھی پانچ فیصد خواتین کی نامزدگی،مقامی حکومتوں کو چلانے کیلئے فیصلہ سازی میں خواتین کی برابرکی شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے مناسب قانونی اور عملی اقدامات شامل کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں ساؤتھ ایشیا پارٹنرشب پاکستان کے جذبہ پروگرام کے زیر اہتمام ’’ خواتین کے سیاسی،معاشی اور سماجی مسائل کا قومی ترقی کی ضمانت‘‘ کے حوالے منعقدہ تقریب میں چارٹر آف ڈیما نڈ پیش کرتے ہو ئے کیا،پروگرام سے عوامی نیشنل پارٹی کی سابق ایم پی اے شاہدہ وحید ،پاکستان تحریک انصاف کی راوسیہ شہناز،پاکستان پیپلز پارٹی کے شہریار،عوامی ورکر پارٹی کی ریحانہ شکیل اور حسن حساس نے بھی خطاب کی، پروگرام میں تحصیل مردان،تخت بھائی اور گڑھی کپورہ کی وویمن لیڈرز گروپ، کونسلر، وویمن ووٹر نیٹ ورک، یوتھ گروپ، جذبہ ضلع فورم کے ممبران اور مختلف سیاسی جماعتوں کے خواتین کارکنوں نے شرکت کی،نصرت آرا نے کہا کہ جذبہ پروگرام کے زیر ا ہتمام ملک بھر کے مختلف اضلاع میں عورتوں کی سیاسی عمل میں موثر شمولیت یقینی بنانے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا جارہا ہے،جس کا مقصد پاکستان میں خواتین کو سیاسی عمل میں شمولیت کے حوالے سے آگاہی پہنچانا اور ساتھ ہی ساتھ خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت کو یقینی بنانا شامل ہے. اس پروگرام کے تحت خواتین میں صنفی برابری، خواتین کے حقوق پر شعور ابھارنا اور سیاسی عمل میں عورتوں کے با مقصد کردار کی ترویج کرنا ہے۔مقررین نے کہاکہ خواتین کی بہبود اور ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ضلعی سطح پر خواتین کی معاشی اور سیاسی عمل میں موثر شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اقدامات اٹھائیں جبکہ خواتین کے افرادی و آئینی حقوق کے لیے قانون سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، مقررین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں کلیدی عہدوں پر بھی خواتین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔مقررین نے کہا کہ سیاسی عمل میں خواتین کی عملی اور موثر شمولیت اور ان کے مسائل کے حل کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ہم پر فرض عائد ہوتا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کی مشترکہ طور پر آمادہ کیا جائے تاکہ خواتین کو اپنے حصہ کی حق مل سکے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے