بٹ خیلہ ( مانند نیوز)جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے سینٹر مشتاق احمد خان نےکہا ہے بجلی بل کی ادائیگی کےلئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے عوام خودکشیاں کررہے ہیں حکومت ائی ایم ایف سے اجازت لےگی تو بجلی کی قمیت کم ہوگی لیکن ائی ایم ایف اجازت نہیں دے رہےان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی شادی ہال میں ایس پی ایس سکول اینڈ کالج بٹ خیلہ کمپس کے میٹرک امتحانات میں پوزیشن ہولڈرطلباء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل خان سکول پرنسپل ثناء اللہ کے علاوہ طلباء وطالبات کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے طلباء اپنی تعلیم پر توجہ دیں معاشی حالات کی وجہ سے عوام اپنے ملک کے لئے پریشان ہےیہ ملک ہمارے لئے ماں کی گود اور باپ کے سرکے سایہ کی طرح ہے ہم اپنی ہی ملک میں مہاجروں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں ملک کو پریشان کن حالات سے نکلنے کےلئے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ایک مقدس امانت ہے یہ کاروبار نہیں اورنہ تجارت ہوگی اس ملک کے مالک عوام ہے اور عوام منتخب نمائندوں کے ذریعے اس ملک کو حوالے کریگی انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں 11قسم کے ٹیکس لگانا ایک بھتہ ہے حکومت غریب لوگوں کے جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں عوام بجلی کے بلوں کی ادائیگی کےلئے تڑپ رہے ہیں بجلی بل کی ادائیگی کےلئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سےخودکشیاں کررہے ہیں حکومت ائی ایم ایف سے اجازت لےگی تو بجلی کی قمیت کم ہوگی لیکن ائی ایم ایف اجازت نہیں دے رہےبجلی کی قیمت پٹرول کی قیمت ائی ایم ایف مقرر کررہی ہیں جب اپکے یوریا کی کھاد ائی ایم ایف مقرر کررہی ہیں تویہ کیسی قومی ازادی کیسی خود مختیاری اور کہاں کی بقاء ہے کہ ہمارے فیصلے ائی ایم ایف کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک لاکھ89 ہزار واپڈا ملازمین مفت بجلی استعمال کررہے ہیں جج جنرل اور حکمران اسکے علاوہ ہے یہ اشرفیہ ہے انہوں نے مذید کیا کہ 130ارب ڈالر ہم نے سرکاری قرضہ لیا جبکہ 180ارب ڈالر ملک سے باہر گئے جو ظلم ہے چینی کی سرکاری نرخ 90روپے ہے لیکن مارکیٹ میں 190روپےکلو فروخت ہورہی ہیں سینٹر مشتاق احمد خان کا مذید کہناتھا کہ پاکستان میں الیکشن بہت ضروری ہے الیکشن 90دنوں میں ہونے چائیے اگر الیکشن کمیشن 90دنوں میں الیکشن نہیں کرسکتے تو پھر الیکشن کمیشن کو تالا لگائے اخرمیں سینٹر مشتاق احمد خان اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان اور سکول پرنسپل ثناء اللہ نے تھانہ بائیزئی کے مقامی شادی ہال میں ایس پی ایس سکول اینڈ کالج بٹ خیلہ کمپس کے میٹرک امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے