اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی پر آئی جی اسلام آباد پولیس سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے صداقت عباسی کے مبینہ گمشدگی کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس نے عدالتی حکم پر رپورٹ کراتے ہوئے بتایا کہ صداقت عباسی اسلام آباد پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں۔پولیس نے بتایا کہ صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی کے حوالے سے مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلیا ہے۔عدالت نے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ معاملے پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ معلومات کی جائیں صداقت عباسی ان وزارتوں کے ماتحت اداروں کی تحویل میں تو نہیں، ایس ایس پی آپریشنز معاملے کی تحقیقات کے لئے سینئر آفیسر کو تعینات کریں۔عدالت نے کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے