کوہاٹ (مانند نیوز)تفصیلات کے مطابق کوہاٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تازہ کارروائی کے دوران بائیک لفٹر اور منشیات سمگلر گرفتارکرلئے گئے۔کامیاب کاروائیاں ڈی ایس پی صدر یوسف جان اور ایس ایچ او ایم آر ایس اسلام الدین خان کی قیادت میں کی گئیں۔زیر حراست منشیات سمگلر حکمت شاہ سکنہ باڑہ خیبر کو ناکہ بندی کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔پکڑے گئے منشیات سمگلر کے قبضے سے 3 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔دوسری کارروائی میں بائیک لفٹر عدنان ظاہر سکنہ بہادر کوٹ کو چھاپہ مار کاروائی کے دوران دھر لیا گیا۔زیر حراست بائیک لفٹر کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔گرفتار ملزمان کو تھانہ ایم آر ایس منتقل کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے