اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں عدم تعاون پر عدالت نے ان کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ارشد شریف قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں ہوئی تاہم مقتول صحافی کی اہلیہ سمیعہ ارشد بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش نہ ہوئیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر علی عثمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔خیال رہے کہ عدالت نے متعدد سماعتوں سے ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر علی عثمان کو بیان کے لیے طلب کر رکھا تھا تاہم دونوں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے پہلی مرتبہ 19 جون کو دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔یاد رہے کہ صحافی ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 کو کینیا میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے