ریاض،اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں عرب خلیج کے گہرے سمندر میں پاکستان اور سعودی بحریہ کی مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں۔سعودی عرب کے علاقے الجلیل کے خلیج فارس سمندر میں جاری البحر 14 نامی بحری مشقوں میں پاک اور سعودی بحریہ ملکر فوجی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں سمندری حدود کی نگہبانی سمیت خشکی پر وار زون میں لڑائی کے مراحل شامل ہیں۔ آج بروزسوموار11 ستمبر کو پی این ایس سیف پر تقریب منعقد ہوگی، جس میں پاک سعودی بحری مشقوں کے حوالے سے کمانڈنگ آفیسر کموڈور عتیق الرحمان بریفنگ دیں گے۔اس کے علاوہ تقریب میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے