اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا اہم میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔ کولمبو میں جاری اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کے ابتدائی 16 اوورز میں پاکستانی بولرز کوئی وکٹ نہ لے سکے اور بھارتی اوپنر روہت شرما اور شبمن گل کے درمیان 121 رنز کی پارٹنرشپ لگی۔ دونوں بھارتی اوپنرز کے درمیان قائم ہونے والی سنچری پارٹنرشپ کو اسپن بولر شاداب خان نے 16.4 اوورز میں توڑا۔شاداب خان نے 121 رنز پر بھارت کی پہلی وکٹ حاصل کی، انہوں نے روہت شرما کو 56 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔اگلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے 123 رنز پر بھارت کے دوسرے اوپنر شمبن گل کو آؤٹ کیا، وہ 58 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔جب بارش کے باعث کھیل روکا گیا تو اس وقت تک بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رن بنالیے۔ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بنا کر کیریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل ٹاس کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پِچ دیکھ کر کیا ہے، ہماری ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے، میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کو نیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔اس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے۔روہت شرما نے مزید کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے، زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، ایشیا کپ کا ہر میچ ہمارے لیے اہم ہے۔دوسری جانب آج پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے، صبح سورج نکل آیا تھا مگر کولمبو میں آج بارش کا 80 فیصد تک امکان ہے، دن کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔پاک بھارت میچ سے متعلق حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کی صورت میں میچ پیر کو کھیلا جائے گا۔آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ہی ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔ پاکستان ٹیم آج بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور فہیم اشرف پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔سوشل میڈیا پر پاک بھارت کرکٹ شائقین میں جنگ آج کے میچ کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی پاک بھارت کرکٹ شائقین کی جنگ جاری ہے اور دونوں طرف سے صارفین اپنی اپنی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ دیگر ملکوں کے صارفین اس صورتِ حال پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔پاک بھارت سابق کرکٹرز کا ٹاکراکولمبو کے میدان میں ایکشن سے پہلے ’جیو نیوز‘ پر بھی پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کا ٹاکرا ہوا۔سابق بھارتی کپتان اظہر الدین نے کہا کہ اس وقت پاکستان ٹیم فارم میں ہے لیکن کوہلی سے امیدیں ہیں۔اس موقع پر پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کو پاکستان آنا چاہیے تھا۔سابق بھارتی کرکٹر کپیل دیو نے کہا کہ بہت ساری چیزیں ہونی چاہئیں تھیں جو نہیں ہو رہیں۔پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کی باڈی لینگویج کمزور نظر آئی ہے۔
- جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ان سے نعمتیں چھین لی گئیں: خطبہ حج
ااسلام آباد (مانند نیوز)مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمٰن الحذیفی نے کہا ہے کہ اے ایمان والو، اللّٰہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو، اے ایمان والو، عہد کی پاسداری کرو۔ امام مسجد نبوی مزید پڑھیں - 33 سال بعد عید الاضحیٰ کے موقع پر سورج کعبہ کے عین اوپر ہو گا
اسلام آباد (مانند نیوز)رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر 33 سال بعد آسمان پر نایاب قدرتی منظر دیکھنے کو ملے گا۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق مکہ مکرمہ میں عید کے دن سورج کے بالکل کعبہ کے اوپر آنے کی توقع مزید پڑھیں - تعلقات مضبوط بنانے کیلئے چین مزید 2 پانڈے امریکا بھیجے گا
اسلامآباد (مانند نیوز)چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے 2 نئے دیوہیکل پانڈے امریکا بھیجنے کا اعلان کیا ہے، پانڈوں کے نام ’پِنگ پِنگ‘ اور ’فو شوانگ‘ ہیں جنہیں 10 سالہ معاہدے کے تحت امریکی شہر اٹلانٹا مزید پڑھیں - مسجدِ نمرہ میں خطبۂ حج امامِ مسجد نبوی ﷺ علی الحذیفی دیں گے
اسلام آباد (مانند نیوز)اس سال مسجدِ نمرہ سے خطبۂ حج امامِ مسجدِ نبوی ﷺ علی عبد الرحمٰن الحذیفی دیں گے۔ڈاکٹر شیخ علی بن عبدالرحمٰن بن علی الحذیفی کو سعودی عرب اور دنیا میں قرآن کریم کے سب سے ممتاز قراء مزید پڑھیں - ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی گئی
اسلام آباد (مانند نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے ثناء یوسف قتل کیس کا مزید پڑھیں