پشاور(مانند نیوز ڈیسک) 18ستمبر کو گورنر ہاؤس کے سامنے ہونے والے دھرنے کے سلسلے میں جماعت اسلامی پی کے 72 زون کا اجتماع ارکان زیر صدارت امیر جماعت اسلامی پی کے 72 پشاور فضل داد سالارزئی المرکز الاسلامی پشاور میں منعقد ہوا۔ اجتماع ارکان میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور ہدایت اللہ خان، امیر جماعت اسلامی این اے 29 پروفیسر فخر عالم نے خصوصی شرکت کی۔ اجتماع ارکان دھرنے کے حوالے منصوبہ بندی کی گئی اور پی کے 72 زون سے سینکڑوں افراد کو شریک کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے امیرزون فضل داد سالارزئی نے کہاکہ آئے روز بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام خودکشیاں پر مجبور ہیں۔ چینی سمگلنگ سے چینی مافیاز کو کروڑوں روپے کمانے کا ذریعہ بنایا ہے اور عوام کو بے یاروں مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے اس دھرنے کا اعلان کیا ہے اور انشاء اللہ اس دھرنے میں پشاور کے ہر مکتب فکر اور غیور عوام بھرپور شرکت کرینگے۔ پی ڈی ایم میں شام تمام پارٹیوں کے سربراہ، وزراء اور ممبران آج کل باہر ممالک چلے گئے سیر سپاٹے کرنے کے لیے اور عوام پر مہنگائی مسلط کر دی گئی۔ عوام ان لوگوں سے ووٹ کے ذریعے اپنا انتقام لینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے