تیمرگرہ(مانند نیوز)نو تعینات کمانڈر دیر سکاوٹس بریگیڈیر ثناء اللہ کا پولیس لائنز تیمرگرہ آمد،کمانڈر دیرسکاوٹس کی پولیس لائنز امد پر لوئردیر پولیس کے چاق و چوبند نے سلامی پیش کی،جبکہ یادگار شہداء پر پھولوں کے گلدستے رکھے اور شہداء کے درجات بلندی کیلئے دعا کی،اس موقع پر انہوں نے ڈی ار سی،انوسٹی گیشن اور سی ٹی ڈی دفاتر،شعبہ جات و دفاتر لائنز کا معائینہ کیا۔ضلعی پولیس سربراہ دیرپائین ضیاء الدین احمد نے پولیس لائنز آمد پر کمانڈر دیر سکاوٹس ثنائاللہ کو ضلع کے مجموعی امن وآمان صورتحال اور محکمہ پولیس امور پر تفصیلی بریفینگ دی،اس موقع پر 185 ونگ کے کرنل سجاد،ایس پی انوسٹی گیشن ظہوراحمد،ایس پی سی ٹی ڈی امجدخان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فخرعالم خان موجود تھے۔