ڈیرہ اسماعیل خان (ماند نیوز) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان ناصر محمود ستی نے کہا ہے کہ ڈیرہ ریجن میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اپنی آنے والی نسلوں کو پرامن ماحول اور بہتر مستقبل فراہم کرنا ہماری ترجیحات ہونی چاہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج رینج پولیس آفس ڈیرہ میں اہل سنت و اہل تشیع مکاتب فکر کے علماء و اکابرین کے تعارفی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں قاری خلیل احمد سراج، علامہ محمد رمضان توقیر،مفتی قاری محمد عمیر،سید نزاکت حسین گیلانی،صاح�