ہنگو(مانند نیوز ) ، ضم شدہ قبائلی ضلع اورکزئی میں مثالی امن و امان کی فضا پولیس کی عوام کے ساتھ گہری وابستگی اور پیشہ ورانہ فرائض کی احسن انداز میں ادائیگی کی آئینہ دار ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آخری ئلحد تک جائیں گئے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محبوب خان نے صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ڈی ایس پی اورکزئی پولیس ہیڈ کوارٹر محبوب خان نے کہا کہ اورکزئی ڈسٹرکٹ میں مکمل امن و امان قائم ہے،مزہبی ہم آہنگی کا ماحول موجود ہے،عوام اور کاروباری حلقے مکمل تحفظ کی فضا میں اپنے معمولات زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ سب پولیس فورس کی محنت اور عوام کے تعاون کا ثمر ہے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محبوب خان نے کہا کہ اورکزئی پولیس انتہائی جانفشانی اور ایمانداری سے فرائض انجام دینے میں مصروف ہے یہی وجہ ہے کہ عوام پولیس پر مکمل تعاون کرتی ہے اس کے علاؤہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی صلاح الدین کنڈی بھی انتہائی معاملہ فہم اور دور اندیشی آفیسر ہیں اور ان کی کمانڈ میں پولیس انتہائی صلاحیتوں کا استعمال کر رہی ہے