اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)ملائیشیا کی باٹک ایئر لائن نے کراچی کے لئے بھی براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا۔باٹک ایئر لائن نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، اسی سلسلے میں باٹک ایئر کراچی کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرے گی، ایئر لائن آئندہ ماہ 31 اکتوبر سے کوالالمپور کراچی کے درمیان براہ راست فلائٹس کا آغاز کر رہی ہے۔ایئر لائن اعلامیے کے مطابق باٹک ایئر کی پرواز او ڈی 135 کوالالمپور سے ہر منگل، جمعرات اور ہفتے کی رات پونے 8 بجے کراچی پہنچے گی، انہی تین دنوں میں کراچی سے پرواز او ڈی 136 رات پونے 9 بجے کوالالمپور کیلئے روانہ ہوگی۔اس کے علاوہ ایئر لائن نے سٹوڈنٹس اور گروپ مسافروں کیلئے خصوصی پرکشش رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ باٹک ایئر لائن لاہور اور کوالالمپور کے درمیان پہلے ہی روزانہ براہ راست نان سٹاپ پروازیں چلا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے