اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے، مالی سال 2024 کے دوران الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران مہنگائی اور معاشی مشکلات کا سامنا رہے گا۔ اس دوران توانائی کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، رواں مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 25 فیصد تک رہے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی توقع ہے، معاشی شرح نمو میں مستحکم گروتھ کے لیے اصلاحات ایجنڈے پر عملدرآمد ضروری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی نظم و نسق، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اور پاور سیکٹر میں اصلاحات ضروری ہیں۔ مستحکم معاشی گروتھ کے لیے حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کو سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا رہا جس کے باعث مہنگائی اور شرح نمو کم رہی۔ مستحکم گروتھ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان اکانومی کے لیے شراکت داری جاری رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے