اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میںچیئرمین پی ٹی آئی کے کی درخواستِ ضمانت پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے دلائل کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 اگست 2023 کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی سزا کے بعد لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور پھر انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا، بعد ازاں ایف آئی اے نے بھی 19 اگست کو سائفر کیس میں ان کو گرفتار کر لیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل عدالت کی سزا معطل ہونے کے باوجود سابق وزیرِ اعظم کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی تھی کیونکہ ان پر سائفر گمشدگی کا کیس بھی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی اسپیشل عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے