اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)ملک بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں اب تک 7 ارب سے زائد کی وصولیوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بجلی چوروں سے 7 ارب 88کروڑ 90 لاکھ روپے وصول کرلیے گئے ہیں اور اب تک 2301 بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں۔سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف 15 ہزار 47 ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں۔راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم جرمانوں اور وصولیوں کے لیے نہیں مفت خوری کے رویے میں تبدیلی کے لیے ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے