اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)حجاج کی آسانی کیلئے لائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی جس میں تمام تفصیلات اور ٹریکنگ ممکن ہو گی۔ یہ بات وزیر مذہبی امور انیق احمد نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عمر سیف کے ہمراہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے حج آئی ٹی سسٹم میں بہتری اور اصلاحات لانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات اور شکایات کے ازالہ کے نظام کو تیز تر کیا جائے۔ اجلاس میں پنجاب آئی ٹی بورڈ، نیشنل آئی ٹی بورڈ اور وزارتِ مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری حج اور حج آئی ٹی سیل کے نمائندے شریک ہوئے۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ وہ حج آپریش کو مکمل ڈیجیٹلائزڈ اور اینڈ ٹو اینڈ پیپر لیس کرنا چاہتے ہیں۔ تمام حجاج کی آسانی کیلئیلائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی جس میں تمام تفصیلات اور ٹریکنگ ممکن ہو گی۔ سعودی عرب میں حجاج کی نقل حرکت اور مالیاتی نظام کیلئے کمپوٹرائزڈ نظام تشکیل دیں گے۔نجی حج گروپ کے مینیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سی نے یقین دلایا کہ حجاج کی بہتری کیلئے وزارتِ آئی ٹی اپنا بھرپور تعاون مہیا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ موجودہ حج انفارمیشن سسٹم کا تفصیلی تجزیہ کے بعد بہتری کی تجاویز دے گا۔ وزارتِ آٹی حج انفارمیشن سسٹم کو مربوط بنانے کیلئے ماہرین کی ٹیم مذہبی امور میں تعینات کرے گی۔ NITB اور PITB کی سٹیئرنگ کمیٹی سسٹم ڈویلپمنٹ پر پیشرفت کو یقینی بنائے گی۔ نئے حج انفارمیشن سسٹم کی پیش رفت پر وزارتِ آئی ٹی میں ہفتہ وار اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے