بغداد(مانند نیوز ڈیسک) عراق کے صوبے نینوا میں شادی کی ایک تقریب کے دوران شادی ہال میں آگ لگنے سے دلہا دلہن سمیت 113 افراد ہلاک اور 450سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہمدانیہ شہر کے ایک شادی ہال میں تقریب جاری تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے وقت ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔عراق کی وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ آتش بازی کے سامان میں لگی۔ شادی ہال کو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتہائی مہلک آتش گیرمواد سے سجایا گیا تھا۔ واقعہ میں ساڑھے چار سو زائد افراد زخمی ہوئے۔ اب تک دلہا دلہن سمیت 113افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شادی ہال کے قریبی علاقے کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے