کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے اور ہنگوپاٹک بازار میں کاروائیاں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹراسد قاسم کی خصوصی ہدایات پر فوڈ سیفٹی آفیسر محمد وقاص فردوس نے ہنگو پاٹک بازار میں مختلف اشیاء خورد و نوش کی انسپیکشن کی۔دکانداروں کو ہدایات جاری کیں اور بہتری کے نوٹس دئیے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے مختلف فوڈ سٹالز کی انسپیکشن کی۔صفائی کے انتہائی نا قص صورتحال پر کئی فوڈ سٹالز پر جرمانہ عائد کیا جبکہ دیگر کو وارننگ دی۔