ماسکو (مانیند میڈیا) یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں واقع آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ روس میں پارلیمانی انتخابات کا آخری دن ہے۔ ماسکو کے میٔر سرگئی سوبیانین نے بتایا کہ 1600 سے زائد ڈرونز کو فضا میں ہی روک کر تباہ کیا گیا جن میں سے 450 کا ہدف براہ راست ماسکو شہر تھا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے کیا اب تک کا سب سے بڑا حملہ نکام بنادیا گیا ہے۔ دوسری جانب، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ان حملوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے طویل فاصلے تک مار کرنے والے حملوں نے گزشتہ رات ماسکو کے خطے میں بہت نمایاں اثرات مرتب کیے ہیں’۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے مزید لکھا کہ روس کی تیل کی صنعت کی کلیدی تنصیبات اس کی لاجسٹکس سہولیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ماسکو ریجن کے گورنر اینڈری وروبویوف ان کا کہنا تھا کہ علی الصبح ہوئے حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے اور تیسرا شہری اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماسکو ریجن کے ضلع رامینسکوئی میں 21 منزلہ عمارت سے 70 بچوں سمیت 400 افراد کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق روس کے زیر قبضہ جنوبی علاقے کھیرسون میں بھی ایک یوکرینی ڈرون نے ایک بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن کے ایک رکن سمیت مزید دو افراد ہلاک ہو