(مانند نیوز)بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی میڈیا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام بغیر کسی ثبوت پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگا دیا تاہم بھارت کے ملوث ہونے کی عالمی تصدیق کے بعد پاکستانی ایجنسی پر الزام مضحکہ خیز ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایس آئی کیخلاف بھارت کاایک اورجھوٹاپروپیگنڈابےنقاب ہوگیا ، مودی سرکار پاکستان کو بدنام کرنےکےمذموم پروپیگنڈے میں شب وروز مصروف ہیں اور بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے کبھی غباروں کو خطرےکی علامت بتایا تو کبھی کبوتروں کو جاسوس ٹھہرایا ، اب بوکھلاہٹ کے شکاربھارتی میڈیا نے ہردیپ سنگھ کےقتل کا الزام بغیر کسی ثبوت پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگا دیا۔
ہردیپ سنگھ کےقتل پر بھارتی ایجنسیوں کےملوث ہونےکی تصدیق پہلے ہی عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے اور ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی عالمی تصدیق کےبعد پاکستانی ایجنسی پر الزام مضحکہ خیز ہے۔
بھارتی میڈیا کسی بھی دہشت گردی کا الزام بغیر ثبوت اور تحقیق یا تصدیق کے پاکستان پر ڈال دیتا ہے، پاکستان اور حساس اداروں پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھی دہشتگردی پربھارتی میڈیا پاکستان کوفوری موردالزام ٹھہراتا رہا ہے اور بھارت کی ہمیشہ کوشش رہی اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں کاالزام بغیرکسی ثبوت پاکستان کے سر تھوپ دو۔
بھارت کی انسانیت سوز پالیسیوں اور ہمسایوں کیخلاف جعلی نیٹ ورک کا استعمال عالمی امن کیلئے بدترین خطرہ ہے۔
بھارت کی مودی سرکار کےہاتھوں دنیا بھرمیں رسوائی ہو رہی ہے ، مودی سرکار نے بھارت کو تو یرغمال بنا ہی رکھا ہے، رہی سہی کسر بھارتی میڈیا نکال دیتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے