حیدرآباد (مانند نیوز)ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل تمام شریک ٹیمیں وارم اپ میچز کھیل کر اپنے ہتھیاروں کی جانچ کریں گے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج حیدرآباد دکن میں کھیلا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کا باضابطہ آغاز تو 5 اکتوبر سے ہوگا تاہم آج سے وارم اپ میچز شروع ہو رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں شریک ہر ٹیم دو دو میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ آج حیدرآباد دکن میں ٹکرائیں گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت پہنچنے کے بعد گزشتہ روز پہلا پریکٹس سیشن کیا جب کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی ٹریننگ کی۔
ٹریننگ سیشن میں کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔
کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔

قومی ٹیم اسی گراؤنڈ میں منگل 3 اکتوبر کو 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے ساتھ وارم اپ میچ میں مدمقابل ہوگی۔
ورلڈ کپ سے قبل ہتھیار جانچنے کا آخری موقع، وارم اپ میچز کا آج سے آغاز
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے