نیویارک(مانند نیوز ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر اقوام متحدہ کی کونسل میں لگے اسرائیلی پرچم کو اتارنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ترکیہ کے خبررساں ادارے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر)پر ایک ویڈیو پوسٹ کی کی گئی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکا اقوام متحدہ کی کونسل میں موجود ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکے نے کپڑے کی مدد سے اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطین کا سپورٹر لڑکا اقوام متحدہ کی کونسل میں لگے اسرائیلی پرچم کو اتارتا ہے اور پھر اسرائیلی پرچم کو اتار کر پاؤں تلے روند دیتا جبکہ ویڈیو سے متعلق یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو نئی ہے یا پرانی۔