پشاور(مانند نیوز ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کو آئی ٹی اصلاحات کے تحت ادارے کے ویب سائٹ کا افتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز شازیہ شاہد‘ ڈی ایس پیز اور ٹریفک وارڈنز سمیت دیگر عملہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران آئی ٹی عملہ کی جانب سے چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کو ویب سائٹ اور اس کے فیچرز اور شہریوں کو اس سے ملنے والے ثمرات بارے بریف کیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے آئی ٹی سٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ویب سائٹ کے تحت ٹریفک چالان اور ڈرائیونگ لائسنس کی ویریفیکیشن میں آسانی ہوگی جبکہ اوور سیز ڈرائیونگ لائسنس رینیول و دیگر پراسیس سے متعلق آگاہی حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ پر ڈرائیونگ لائسنس ای ٹیسٹ کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی جبکہ کوئی بھی آن لائن اپوائنمنٹ بھی لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ پر ٹریفک قوانین بارے آگاہی سے متعلق بھی ڈیٹا دستیاب ہو گا اور ادارے کی جانب سے شہر میں ٹریفک نظام اور ایونٹس سے متعلق باقاعدہ اپڈیٹس موجود ہوں گی جس سے شہری کہیں سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے