پشاور(مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) نے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں 8 اکتوبر قدرتی آفات سے آگاہی کا قومی دن کے حوالے سے منایا گیا۔ ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ عوام الناس میں اس دن کی مناسبت سے آگاہی کے حوالے سے ریسکیو1122 نے ہر ضلع میں تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122ڈاکٹر خطیر احمد نے کہاکہ 8 اکتوبر نے ملکی تاریخ پر انمٹ نشانات چھوڑے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے صوبے میں بھی قدرتی اور ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122 کا ادارہ قائم کیا جو صوبے بھر میں کسی بھی ایمرجنسی کے دوران بروقت اور بہترین انداز میں خدمات فراہم کرنے کے لیے شب و روز مصروف ہیں۔ صوبائی حکومت نے ریسکیو 1122کی افادیت اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا دائرہ کا ر صوبے بھر بالخصوص حالیہ ضم شدہ اضلاع اور سابق ایف آرتک پھیلا دیا ہے جہاں اب ایک کال پر ریسکیو 1122 کی سہولیات سے استفا دہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122اس وقت صوبے بھر میں کسی بھی ایمرجنسی کے دوران فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر سہولیات فراہم کررہا ہے اور اب تک لاکھوں افراد کے جان و مال کے تحفظ کو یقین بنا چکا ہے۔ ریسکیو 1122 نے قیام سے اب تک مختلف نوعیت کی 10 لاکھ 16 ہزارسے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی ہیں۔جن میں 7 لاکھ 12ہزار میڈیکل، 1 لاکھ 71 ہزار ٹریفک حادثات، 32 ہزار سے زائد آگ، 18 ہزار سے جرائم، 16سو سے زائد عمارت گرنے، 3 ہزار 6سو سے زائد ڈوبنے کے واقعات, 1 ہزار سے زائد مخلتف نوعیت کے دھماکے (گیس و تخریب کاری)، اور دیگر مختلف نوعیت کی 30 ہزار ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی گئیں ہیں۔ ریسکیو1122 بین الااقوامی معیار کے آلات سے لیس ہے جبکہ نوجوان تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ اہلکار اس فورس کا حصہ ہیں۔ ریسکیو1122 کی ایمبولینسز میں ادویات، آلات اور میڈکل ٹیکنشنز موجود ہوتے ہیں جبکہ ریسکیو1122کی جانب سے متعد د واقعات کے دوران میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں جس سے ہسپتال پر بوجھ کم ہو جاتا ہے اور معمولی زخمیوں کوموقع پرہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ ریسکیو1122 بنیادی زند گی بچانے، ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاو کی تربیت بھی فراہم کر رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے