پشاور(مانند نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقہ حیات آباد سے گیس میٹر چوری ہونے کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس نے اہلیان علاقہ کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے اہلیان علاقہ نے اس سلسلے میں اعلیٰ پولیس حکام سے نوٹس لیکر فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اہلیان علاقہ کے مطابق مختلف فیز سے گیس میٹر چورے ہونے لگے اور یہ سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہے،گیس میٹر چوری ہونے کے بعد نیاء میٹر لگوانے کیلئے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہے اہلیان علاقہ نے اس سلسلے میں نوٹس لییکر فوری ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔