پشاور(مانند نیوز) سابق وزیر اعظم قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کا 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر راشد محمود خان بابوزئی کی رہائش گاہ تاریخی تیاریوں کے حوالے سے سابق وزیر اعظم قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کا 21 اکتوبر کو والہانہ استقبال کرنے کے لئے تقریب ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ صدر مسلم لیگ (ن) راشد محمود کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے بھرپور تیاریاں کررہے ہیں اور انشاء اللہ ہزاروں لوگ پشاور اور خیبرپختونخوا سے ان کے استقبال کے لئے روانہ ہونگے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی نظریں قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف پر ہیں کیونکہ عوام جانتی ہے کہ مسلم لیگ ن ہی نواز شریف کی قیادت میں اس ملک کو بحرانوں اور دلدل سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرسکتی ہے اور انشاء اللہ ان کا تاریخی استقبال کرکے مسلم لیگ کے کارکن ثابت کریں گے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی حکومت بنائے گی اور میاں محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم ہونگے کیونکہ جب جب مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوا اور اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا موٹروے کا جال پھیلایا گیا ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا اور انشاء اللہ مسلم لیگ ن دوبارہ حکومت بنائے گی تو عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر حل کرے گی اور نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا تقریب سے ضلعی جنرل سیکرٹری، ارباب خضر حیات، فضل اللہ داؤدزئی، قاری ظاہر اور کامران صدیق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے