جمرود(نمائندہ مانند )ٹریفک ڈی ایس پی نے حیات اباد ٹول پلازہ لینک روڈ پر رشوت خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے، فی مال بردار گاڑی سے پانچ ہزار روپے بھتہ لیتے ہیں،زاہد خان آفریدی جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زاہد خان،ولایت خان اور اخترمان شاہ نے کہا کہ ٹریفک ڈی ایس پی نے حیات آباد ٹول پلازہ کے مقام پر اپنے الہ کار ڈرائیور کے ہمراہ مال بردار گاڑیوں سے ہزاروں روپے بھتہ لیتے ہیں جب ہم نے ان کے خلاف شواہد اکٹھے کرکے ان کے خلاف ثبوت پیش کئے تو ذاتیات پر اتر آئے ہمیں جھوٹے کیس میں پکڑ کر تشدد کرکے جعلی ٹریفک پولیس بنا کر میڈیا کے سامنے پیش کیا اور ہماری بے عزتی کی گئی تاہم جج صاحبان نے ہمیں پہلے پیشی پر رہائی کا حکم دے دیا،انہوں نے کہاکہ رشوت خور ڈی ایس پی حیات آباد لینک روڈ پر پرائیوٹ کپڑوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کھڑے ہوکر مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے فی گاڑی بندوق کے زور پانچ ہزار روپے رشوت لیتے ہیں اور جو انکے خلاف اواز اٹھاتا ہے ان کو زدکوب کرکے جھوٹے کیس میں پھنسا کر حوالات میں منتقل کر دیتے ہیں، انہوں نے سی سی پی او،ایس ایس پی ٹریفک پشاور سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی شہنشاہ اور ڈرائیور ملک ہارون کے خلاف انکوائری کرکے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔