ملاکنڈ (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ لیویزشاہد خان مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملاکنڈ درگئی محمد علی نے درگئی اور سخاکوٹ میں مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔ انہوں نے پٹرول کی قیمتیں، پٹرول پمپس کی گیجز اور صفائی کو چیک کیا۔ پانچ پیٹرول پمپس کو کم گیج پرجرمانہ عائد کرنے ساتھ ساتھ سیل بھی کئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے درگئی بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور کئی مقامات سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا۔ درگئی اور سخاکوٹ بازار میں پرائس چیکنگ بھی کی۔ چیکنگ کے دوران روزمرہ اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے۔اس موقع پرانہوں نے ٹریفک انسپکٹر درگئی کو ہدایات جاری کی کہ تمام گاڑیاں ٹی ایم اے کے زیر انتظام اڈہ استعمال کریں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔اسی طرح ایڈیشنل اے سی بٹ خیلہ نور نواز نے پل چوکی میں ناکہ بندی کی گئی اور جن گاڑیوں نے سواریوں سے سرکاری ریٹ سے زیادہ کرایہ وصول کیا تھا وہ اضافی کرایہ سواریوں کو واپس کیا گیا اس کے علاؤہ اپنے آفس کا ٹیلی فون نمبر بھی شیئر کیا تاکہ گاڑیوں کا سواریوں سے اضافی کرایہ وصول کرنے پر سواریاں بر وقت اطلاع فراہم کر سکیں۔ اس کے علاوہ تھانہ بازار کا مکمل معائنہ کیا گیا وہاں پر عارضی تجاویزات، اشیائے خوردونوش کی زیادہ قیمتیں وصول کرنے اور قصائیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ انہوں نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں اپنے حد سے زیادہ وصول کرنے کے خلاف کاروائیاں کی جو کہ روزانہ کی بنیاد پر کی جائینگی تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔