پشاور(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انجینئیر مصباح وحید نے یکہ توت کے علاقے میں سلانٹی، چپس اور پاپڑ اور دیگر اشیاء بنانے والی فیکٹری کا معائنہ کیا۔ فیکٹری میں صفائی کی ناقص صورتحال اور غیر معیاری آئل کے استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے سلانٹی، چیس، پاپڑ اور دیگر فیکٹری مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی فیکٹری میں صفائی کی حالت بہتر بنائیں اور حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی جبکہ گرفتار فیکٹری مالک کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں سلانٹی و چپس بنانے والی فیکٹریوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے