ہنگو(مانند نیوز) ٹل سرکل پولیس کی 45 دن کی کارکردگی،22 اشتہاریوں سمیت 122 ملزمان گر فتار،10 کلاشنکوف،سمیت بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد،ایک نان کسٹم گاڑی اور 225000 غیر ملکی سگریٹ کے ڈبے بھی قبضے میں لیے گئے،ہنڈی کے کاروبار پر بھی بھر پور قانونی کاروائی کی گئی،ڈی پی او نثار احمد خان کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور جزبے سے پولیس اقدامات جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او ٹل سرکل حافظ نزیر خان نے ٹل سرکل پولیس کی 45 روزہ کارکردگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ایس ڈی پی او ٹل سرکل حافظ نزیر احمد خان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو نثار احمد خان کے جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں،ہنڈی،حوالگی سمیت نان کسٹم اشیا اور گاڑیوں کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کے احکامات پر ٹل اور دوآبہ پولیس بھر پور جزبے اور پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے اور گزشتہ ڈیڈھ ماہ کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر 130 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 22 خطرناک اشتہاری اور 82 منشیات فروش بھی شامل ہیں اس دوران ملزمان سے بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں۔جن میں 10 کلاشنکوف،3 عدد کلاکوف،رائفل چار عدد،6 عدد بندوق،20 عدد ریپیٹر،54 پستول،72 عدد چارجر مختلف بور،2565 راؤنڈز مختلف بور،61884 گرام،ائیس 5538 گرام،ہیروئن 651 گرام،دستی بم 2 عدد،غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کے 225000 ڈبے،ایک عدد نان کسٹم گاڑی بھی قبضے میں لیے گئے۔ایس ڈی پی او ٹل سرکل حافظ نزیر احمد خان کے مطابق ہنڈی کے غیر قانونی کاروبارکرنے والوں کے خلاف بھی بھر پور اور کامیاب کاروائیاں کی گئیں اور لاکھوں روپے رقم قبضے میں لیکر چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اس کے علاؤہ 45 منشیات کے عادی افراد کو نشے کی لعنت سے دور رکھنے اور علاج کے لیے پولیس نے بحالی مراکز کو بھجوایا۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او ہنگو نثار احمد خان کی قیادت میں ٹل سرکل پولیس جرائم کی بیخ کنی اور عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام توانائیوں کے ساتھ فرائض ایمانداری،جانفشانی اور میرٹ پر انجام دینے میں مصروف عمل ہے اور حکومتی رٹ کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس بلا خوف و بلا رعایت ایکشن لے رہی ہے اور وہ جرائم کی نشاندھی کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کرئے تاکہ پولیس مزید بہتر انداز میں پیشہ ورانہ فرائض انجام دے سکے۔