ہزارہ (مانند نیوز)ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کا بٹگرام کا دورہ، پولیس افسران، ڈی آر سی سے میٹنگ، ڈی آر سی لوگوں کو مفت اور آسان طریقہ کار سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں،کم سن موٹر سائیکل رائیڈرز اور ڈرائیوروں کے والدین کیخلاف کارروئیاں عمل میں لائی جائے اور منشیات فروشوں اور انکی ضمانت دینے والوں کیخلاف بھی سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائے۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ محمد اعجاز خان کا دورہ ضلع بٹگرام کے موقع پر ڈی آر سی بٹگرام کے عہدیداران و ممبران سے ملاقات، پولیس افسران سے میٹنگ اور پولیس لائنیز کا دورہ کے موقع پر بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ نے ضلع بٹگرام کا دورہ کیا بٹگرام پہنچنے پر ڈی پی او بٹگرام سونیا شمعروز نے ڈی آئی جی ہزارہ کو خوش آمدید کہا بٹگرام پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے یادگار شہداء پولیس بٹگرام پر حاضری دی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور شہداء کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے بٹگرام پولیس کے افسران کی منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔ ڈی پی او بٹگرام سونیا شمعروز نے ڈی آئی جی ہزارہ کو بٹگرام پولیس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کیساتھ پولیس کے رویہ میں مزید بہتری لائے جائے تھانے میں آنے والے سائلین کی داد رسی کی جائے اور انکے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ اور قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائے۔ کم سن موٹر سائیکل رائیڈرز اور ڈرائیوروں کے والدین کیخلاف کارروئیاں عمل میں لائے۔ منشیات فروشی کے کیس میں متعدد دفعہ گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں اور انکی ضمانت دینے والوں کیخلاف بھی سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائے۔تمام تھانہ جات میں اعلی تعلیم یافتہ اور خوش اخلاق ہونے کو محرر تعینات کیا جائے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے بٹگرام ڈی آر سی کے عہدیداران و ممبران سے بھی ملاقات کی اور انکی کارکردگی کو سراہا اور پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس حوالے سے انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی کی کارکردگی قابل تحسین ہے دو لوگوں کے درمیان صلح کروانا بہت بڑی نیکی ہے ڈی آر سی لوگوں کو مفت اور آسان طریقہ کار سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔ آپ لوگوں کا کردار معاشرے میں امن و آئین برقرار رکھنے کیلئے ناگریز ہے جسکا صلہ اللہ آپکو دنیا و آخرت میں دے گا۔ تمام ڈی آر سیز کے عہدیدارن و ممبران سے پولیس کا مکمل تعاون ہے اور جہاں بھی آپکو لوگوں کو کسی قسم کے کوئی مسائل درپیش ہو تو متعلقہ ڈی پی او صاحب کے نوٹس میں لائے ہم انکو ضرور حل کریں گے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ آپ منشیات کے خاتمہ میں بھی پولیس کا بھرپور ساتھ دیں اور ایسے افراد اور گروہ کے بارے میں پولیس کو مکمل اطلاع فراہم کریں جو ہمارے معاشرے میں نشے جیسی لعنت کو پھیلا رہے ہیں اور ایسے لوگوں کیخلاف حق و سچ کی گواہی بھی دیں تاکہ پولیس ایسے لوگوں کو قرار واقعہ سزا دلوا سکیں۔ بٹگرام میں مزید نئے تھانہ جات کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا جس سے بٹگرام پولیس کے پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزید بہترین نظر آئے گی۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے بٹگرام میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا ڈی پی او بٹگرام نے ضلع میں نصب سیکیورٹی کیمرے اور انکی مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا بعد ازاں پولیس لائنیز بٹگرام کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں پیشہ ورانہ فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایات دی۔ڈی پی او بٹگرام سونیا شمعروز نے ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کو بٹگرام پولیس کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے بہترین کارکردگی کی بناء پر بٹگرام پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد و نقد انعامات بھی تقسیم کیئے