ایبٹ آباد (مانند نیوز)پرائس کنٹرول کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے کاروائیاں جاری۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اینبٹ آباد علی شیر خان خلیل پرائس کنٹرول کے حوالے سے فورہ چوک فروٹ سبزی کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دکانداروں کو ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کی ہدایات اور شہریوں سے بات چیت کے دوران دکانداروں کو شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل نے انسپکٹر فوڈ کے ہمراہ کچہری روڈ، مین بازار، ٹانچی چوک اور دیگر ایریا میں ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے مارکیٹس کا معائنہ کیا، اشیاء خوردونوش کے ریٹ اور وزن چیک کیا اور خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانہ و نوٹسز جاری کیے۔ انہوں نے سوزوکی بولان، سوزوکی کیری اور ٹیکسی گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے، لائسنس ری نیو نہ کروانے، حدرفتار کی خلاف ورزی اور گاڑیوں میں غیر معیاری گیس سلنڈرز کے استعمال پر ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کارائیاں کر تے ہو ئے انچارج ٹریفک پولیس، نمائندہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور پولیس کے ہمراہ فوارہ مختلف سٹینڈز کا معائنہ کیاسوزوکی کیری اور ٹیکسی گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے، لائسنس ری نیو نہ کروانے، حدرفتار کی خلاف ورزی اور گاڑیوں میں غیر معیاری گیس سلنڈرز کے استعمال پر 29 گاڑی مالکان پر چالان اور جرمانہ عائد کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے