پشاور (مانند نیوز)خواتین ایوان صنعت وتجارت پشاور میں جاری چپقلش اور عہدیداران کا ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے شواہد منظر عام پرآئے ہیں۔ حاصل شدہ دستاویزات کے مطابق ماہ ستمبر میں وومن چیمبر آف کامرس کی صدرعذراجمشید نے سیکریٹری جنرل ثناء زیب کو نااہلی اور فرائض میں ناقص کارکردگی کی بنا پر برطرف کردیا تھا۔ لیکن تاحال وہ اس عہدے پرابھی بھی براجمان ہے۔ جبکہ دوسری جانب وومن چیمبر کی صدر عذرا جمشید نے سرحد چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل سجاد عزیز کے خلاف تحریری درخواست ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن وزارت تجارت کو ارسال کی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ثناء زیب کو وومن چیمبر پشاور کی جنرل سیکریٹری کے عہدے سے برطرف کردیا ہے لیکن وہ سرحد چیمبر آف کامرس کی ہدایت کے مطابق دفتر میں تاحال حاضری دے رہی ہیں اور وومن چیمبر پشاور کے سرکاری امور میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔ مزید براں ء سجاد عزیز سیکریٹری جنرل سرحد چیمبر آف کامرس نے صدر عذرا جمشید سے زبردستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ سیکیورٹی گارڈ کی مدد سے چیمبر کے تمام کیمرے بند کر کے وومن چیمبر ز کے مرکزی دروازے کو تالے لگا دیئے۔ لہٰذا وومن چیمبر اور سرحد چیمبر کے سیکریٹری جنرل کے خلاف ٹریڈ آرگنائزیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق کاروائی کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں جب وومن چیمبر کی سیکریٹری جنرل ثناء زیب سے اُن کا موقف لیا گیاتو انھوں نے کہا کہ وہ اپنی برطرفی سے لاعلم ہے۔ اور وہ اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتانا چاہتی ہے جبکہ سرحد چیمبر آف کامرس کے سجاد عزیز سے جب موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا اور موبائل فون کو آف کردیا۔ واضح رہے کہ پشاور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خواتین کے کاروبار ی استعداد کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے لیکن اب اس میں سیاست نے جنم لے لیا ہے۔ خواتین کے ایوان صنعت وتجارت میں گروپ بندی کے باعث دو دھڑوں میں بٹ گیا ہے۔ جس میں ایک گروپ موجودہ منتخب صدر کا حامی جبکہ دوسرا گروپ سیکریٹری جنرل کی حمایت میں کھڑا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے