وانا (مانند نیوز) محکمہ زراعت جنوبی وزیرستان نے ایگری پارک وانا میں زیتون سے تیل نکالنے کا مشین نصب کرکے چالو کردیا۔ جنوبی وزیرستان کے زمینداروں کو تیل نکالنے کیلئے پشاور جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، ڈائریکٹر زراعت جنوبی وزیرستان ڈاکٹر محمد انور بیٹنی نے مقامی میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ promotion of olive in megrged سکیم کے تحت جنوبی وزیرستان بشمول سب ڈویژن جنڈولہ اور درازندہ میں 28 سو ایکڑ رقبہ پر زیتون کے باغات لگائیں جائینگے، ابھی تک 322 ایکڑ پر اعلیٰ قسم کے زیتون کے باغات لگائیں جا چکے ہیں، اس کے علاؤہ جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں میں لاکھوں کی تعداد میں جنگلی زیتون پائے جاتے ہیں جس پر اعلی قسم کی قلم کاری کرکے انکی افادیت کو کئی گنا بڑھایا جا سکتا ہے۔ مذکورہ قسم کے تحت محکمہ زراعت 260000 جنگلی زیتون پودوں پر قلم کاری کرے گا۔ فی الحال 19950 پودوں میں اعلیٰ قسم کی قلم کاری ہوئی ہے اور آئندہ موسم بہار میں دوبارہ شروع ہوگی اس کے علاؤہ ایف سی ساؤتھ میجر جنرل ہارون حمید چوہدری کی جانب سے جنوبی وزیرستان اپر میں 67000 جنگلی پودوں میں اعلیٰ قسم کی قلم کاری کا منصوبہ شروع کیا جا چکا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں ابھی تک 15857 پودوں میں قلم کاری ہوچکی ہے اور بقایا قلم کاری آئیندہ موسم بہار میں شروع ہوگی، ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انور نے کہا کہ جنگلی زیتون سے مشکل 6% تیل نکلتا ہے جبکہ اعلی قسم سے 20 سے 25 فیصد نکلتا ہے۔ آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل ہارون حمید چوہدری، وزیرزراعت، سیکٹری زراعت ضم شدہ اضلاع کی کاوشوں سے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وانا کیلئے زیتون مشین کا اعلان کیا تھا۔ جس پر فوراً عمل کرتے ہوئے محکمہ زراعت نے مذکورہ مشین کو کوہاٹ سے وانا منتقل کیا، اب اس مشین کو نصب کیا ہوا ہے اور تیل نکلنا شروع ہو گیا۔ مذکورہ مشین ترکی میڈ ہے یہ ایک گھنٹے میں 200 کلو زیتون کو کرش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس مشین سے نہ صرف مقامی زمینداروں کو فائدہ ہوگا بلکہ ملک کی معیشت میں اھم کردار ادا کریگا۔ اہلیان علاقہ اور زمیندار طبقے نے اس اقدام پر حکومت خیبرپختونخوا،ائی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل ہارون حمید چوہدری، سیکرٹری زراعت جاوید مروت، ڈائریکٹر زراعت ضم شدہ اضلاع مراد علی خان اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت جنوبی وزیرستان ڈاکٹر محمد انور بیٹنی کا شکریہ ادا کیا ہے اورمحکمہ زراعت کی اس اقدام کو سراہا ہے۔