پشاور(مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ کیخلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز پشاور اور ہری پور میں کاروائیاں کیں اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی ترجمان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسپکشن ٹیم پشاور نے خفیہ اطلاع ملنے پر پھندو اور پجگی روڈ پر قیمہ بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ مارا. چھاپے کیدوران مرغیوں کے گوشت میں مضر صحت رنگ اور ہڈی کو ملا کر قیمہ تیار کیا جا رہا تھا جسے پشاور کے مختلف بازاروں میں کھانے میں استعمال کیے جانے کے لیے سپلائی کیا جا رہا تھا اس موقع فوڈ سیفٹی ٹیم نیتقریبا پانچ ہزار کلو گرام سے زائد ہڈیاں اور مضحر صحت مرغی کا گوشت برامد کر کے سرکاری تحویل میں لیا جبکہ دو چکن قیمہ بنانے والی فیکٹریوں کو موقع پر سر بمہر کرتے ہوئے مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا اسی طرح ضلع ہری پور کے تحصیل غازی میں فوڈ ٹیم نیچیک پوسٹ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں سے نمونے لیے گئے جس میں 300 لیٹرز سے زائد ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری دودھ برامد ہونے پر دودھ کو موقع پہ تلف کیا گیا۔ متعلقہ کارروائیوں پر موقف دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ عوام اسی طرح اپنے ارد گرد ہونے والی غیر معیاری یا ملاوٹی سرگرمیوں سے ہمیں اگاہ کرکے عوام تک صحت مند خوراک پہنچانے میں اپنا فریضہ انجام دیں. جبکہ ڈائریکٹر آپریشنز الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیہ سے فوڈ سیفٹی ریگولیشن اور ایکٹ کے مطابق نمٹا جائے گا۔