پشاور(مانند نیوز) مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے پشاور گورنمنٹ جنرل ہسپتال میں میموگرافی سروسز کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلی کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض انور نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال پشاور میں چھاتی کے سرطان کی مُفت تشخیص کیلئے نصب کردہ میموگرافی سروسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے کینسر مریضوں کا 40 % چھاتی کے سرطان کے مریضوں پر مُشتمل ہے جن میں چھاتی کے سرطان کی زیادہ شرح خیبرپختونخواہ میں کے خواتین میں پائی جاتی ہے۔ تقریب میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ ان پرائمری ہیلتھ کئیر ڈاکٹر اکرام اللہ، ڈائریکٹر ارنم عاکف اللہ، ہسپتال انتظامیہ کے عہدیدار، ڈائریکٹر مرف ڈاکٹر باسط اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں مشیر صحت نے بتایا کہ چھاتی کے سرطان کے پھیلاو کی بڑی وجہ تشخیص اور آگاہی کا نہ ہونا ہے۔ تشخیص اور آگاہی کا باقاعدہ انتظام صؤبے کے دور افتاد علاقوں میں ضرور ہونا چاہیے تاکہ متاثرہ خواتین کو بروقت تشخیص کو ممکن بناکر اس مرض کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کیا جاسکے۔ بروقت تشخیص سے تابکاری کے زریعے علاج سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ورلڈ بینک کا شکریہ کہ یہ ہسپتال پختونخوا کے عوام تک مفت خدمات دینے کیلئے چلارہے ہیں۔ کورونا کیلئے بننے والا یہ ہسپتال اب 12 مُختلف سپیشلیٹیز رکھنے والا ایک مکمل ہسپتال ہے۔ مشیر صحت نے بتایا کہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی میں ایک ہسپتال بنارہے ہیں جس میں پورا ایک فلور بریسٹ کینسر کی تشخیص و تحقیق کیلئے مُختص ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ ان پرائمری ہیلتھ کئیر ڈاکٹر اکرام اللہ نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ اب تک یہ ہسپتال ہزار سے زائد خواتین کی چھاتی کے سرطان کیلئے تشخیص کرچکا ہے۔ 35 سے زائد خواتین کو چھاتی سرطان کی مزید تشخیص کیلئے ارنم اور شوکت خانم ہسپتال ریگر کیا گیا ہے۔ یہ ہسپتال ارنم کیساتھ مربوط تعاون سے چھاتی کے سرطان کی تشخیص کا پروگرام چلارہا ہے۔ ہسپتال کے خدمات میں ایمرجنسی خدمات کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔ڈائریکٹر ارنم عاکف اللہ نے میموگرافی سروسز کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک بھر میں اپنے 20 سنٹرز کے زریعے کینسر کے علاج معالجے کی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ کینسر کے علاج کیلئے ارنم پختونخوا میں بننے والا پہلا ہسپتال ہے۔ چھاتی کے کینسر کے سٹیج فور کے علاج پر 80 لاکھ سے زائد کا خرچہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا ایسے اقدامات سے اس مرض سے متعلق آگاہی اور بروقت تشخیص ہوگی جس سے خواتین کے لائف رسک کو کم کیا جاسکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے