پشاور(مانند نیوز)لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر اایسوسی ایشن کا تشویش کا اظہار۔ جانوروں میں منہ کھر بیماری پھیلنے کا خدشہ۔ دیگر حفاظتی ویکسینیشن بھی ضروری ہے۔ وزیراعلی اور وزیر لائیو سٹاک خصوصی توجہ دیں ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے، جس کا نقصان برداشت سے باہر ہوگا۔ فارمرز کو حکومت کی سرپرستی حاصل نہیں، نہ ہی کوئی پرسان حال۔ محمد آصف خان اعوان، صوبائی صدر لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پشاور، ڈیری سیکٹر مشکلات سے دوچار، محکمہ کے پاس ویکسین تک نہیں، کوئی پرسان حال نہیں، فارمرز میں بے چینی پھیل رہی ہے منہ کھر ویکسینیشن کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر بروقت نہیں کیا گیا تو کافی نقصان ہو سکتا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں ڈیری فارمنگ تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ 70 فیصد ختم ہو چکی ہے۔ حکومتی سرپرستی حاصل نہیں محمد آصف خان اعوان صوبائی صدر لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسییشن پشاور کے صوبائی صدر نے حکومت کو خبردار کر دیا ہے کہ گزشتہ بیماری کی وجہ سے فارمرز میں سکت نہیں۔ اگر جانوروں میں دوبارہ لمپی سکن یا دیگر بیماری آئی تو حکومت اور محکمہ کے پاس کوئی حل نہیں اور نہ ہی فارمرز کے لیے کسی قسم کی مراعات ہیں۔ اب ایمرجنسی میں منہ کھر ویکسین اور دیگر حفاظتی ویکسینیشن کی اشد ضرورت ہے لیکن محکمہ لائیو سٹاک کو بار بار کہنے پر یہ جواب دیا گیا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے پاس ایک پائی نہیں ہے کہ فارمرز کو منہ کھر یا دیگر ویکسینیشن کی جا سکیں۔ اس پر صوبائی صدر آصف اعوان نے تشویش کا اظہار کیا اور فارمرز کو غیر محفوظ سمجھا۔ انہوں نے وزیراعلی اور وزیر لائیو سٹاک سے مطالبہ کیا ہے کہ فارمرز کے لیے ویکسینیشن کا بندوبست کیا جائے ورنہ ہم قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں کیونکہ حکومت کی طرف سے خیبر پختنخواہ کا فارمرز کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں ہے اس لیے ہمارا صوبہ ہر چیز میں پنجاب کا محتاج ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے